پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی منائی گئی

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی منائی گئی.
جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینٸر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری محمد رزاق خان اور اعزازی مہمان خصوصی قریب اللہ تھے تقریب کے میزبان پرویز خان تھے.پروگرام کے نظامت کے فرائض انجنئیر ھدایت ألله خان نے سرانجام دیئے.
ھدایت اللہ نے ابتدائی کلمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر 2 مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہیں اور وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں.انھوں نے ساری زندگی جمہوریت کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔وہ ابوظہبی سے کراچی آئیں اور کراچی میں 188 آدمیوں نے سانحہ کارساز میں جام شہادت نوش کیا پھر اسلام آباد گئیں جہاں پر 27 دسمبر کو ان کو گولی مار کر شہید کردیا گیامہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جناب سردار محمد رزاق خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ک وہ عظیم پاپ کی عظیم بیٹی تھیں جو اعلی تعلیم یافتہ اور برطانیہ میں سٹوڈنٹس یونین کی صدار بھی رہ چکی تھیں.وہ غریب اور عام طبقہ کے دلوں میں گھر کر چکی تھیں۔ کونسا ظلم ہے جو ان پر نہیں کیا گیا۔ آج 27 دسمبر محترمہ کی برسی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں
اعزازی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے مرکزی رہنما قریب اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ساری زندگی عملی جدوجہد میں گزاری ہے اور ہم پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں اور میں کہتا ہوں کہ جب تک چاند سورج اور ستارے رہینگے تب تک بینظیر کا نام رہے گا وہ وفاق کی علامت تھیں ہم محترمہ کو ان کی بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں.ہم کل بھی بھٹو والے تھے اور آج بھی بھٹو والے ہیں. شاید وہ ہمارے طاقت کو سمجھ نہ سکیں۔ پی پی پی کے رہنما پرویز خان نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا محترمہ بے نظیر کی قابلیت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایسی قیادت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے.ہم ان پر فخر کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاگو ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے اپنی صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے محترمہ بے نظیر کی برسی میں شرکت فرمائی۔ محترمہ ایک بہادر اور غیور لیڈر تھیں۔ جس نے پاکستان کے لیے اپنے جان دے دی.آج ساری دنیا میں لوگ ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب سے سردار عبدالقیوم خان، فہیم خان، نسیم خان، ذولفقار علی، وسیم خان، امتیاز احمد ، پرویز خان ، اذاد خان ، حبیب اللہ خان.، حیدر علی، جاوید راجفر ، حاجی الیم راجفر ، سید حسن علی، انجنئیر عبد الستار محمد إشراف خان ، سردار رشید ، محمد نعیم اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے ساری زندگی جمہوریت کے لیے جدو جہد کرتے ہوئے گزار دی جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں