حکومتِ سندھ نے تھر میں 318 کلومیٹر روڈ کی بحالی اور تعمیر، تھر میں آر او پلانٹ، ماڈل ولیج اور دیگر منصوبے مکمل کئے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی، تھر کول، ایس آر بی اور سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کامیاب منصوبے ہیں۔ یہ بات انہوںنے نے اسپیشلائیزڈ ٹریننگ پولیس سروس آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلا محمد عثمان چاچڑ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں اسپیشلائیزڈ ٹریننگ پولیس سروس آف پاکستان کے وفد کو امن امان، محکمہ خزانہ اور کراچی کے میگا منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار ایک کامیاب منصوبہ ہے اور ونڈ کوریڈور سے بھی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ تھر میں لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے بھی کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں اسلام کوٹ میں موثر ترقی کے مقاصد حاصل کرنا شامل ہے، حکومتِ سندھ نے تھر میں 318 کلومیٹر روڈ کی بحالی اور تعمیر، تھر میں آر او پلانٹ، ماڈل ولیج اور دیگر منصوبے مکمل کئے ہیں۔