کمشنر کراچی نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

کمشنر کراچی نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
خلا ف ورزی پر کارروائی ہوگی ۔ مقدمہ درج ہو گا نوٹیفکشین

کراچی ( ) کمشنر کراچی نوید شیخ نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عاید کر دی ہے ۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے ہوئی فائرنگ پر پابندی کا نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پابندی عاید کی جارہی ہے ۔ نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کی قطعی اجازت نہیں ہوگی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہو گا۔وہ متعلقہ ایس ایس پی کے رابطہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گے خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 سی آ ر پی سی کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کیا جائے گا