پٹاخے جلانے والے شخص کے ساتھ خوفناک حادثہ

آسٹریلیا میں ایک شخص کرسمس کی خوشی میں پٹاخے جلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیمرے میں ریکارڈ ہوجانے والے اس واقعے میں دو افراد سڑک کے بیچوں بیچ پٹاخے جلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس دوران پیچھے سے ایک راہ گیر چلاتا ہے کہ اپنا چہرہ پیچھے کرلو۔ تب تک مذکورہ شخص پٹاخوں کو آگ دکھا چکا ہوتا ہے۔

پٹاخے جلانے والا خطرناک حد تک نیچے جھکا ہوا ہوتا ہے جس کے باعث پٹاخے جلتے ہی اس کا چہرہ بھی چنگاریوں کی زد میں آجاتا ہے، قریب کھڑا دوسرا شخص بھی زخمی ہوتا ہے۔

دونوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔