فواد عالم نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا، محمد حفیظ

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ فواد عالم کی سخت محنت اور لگن نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان، مجھے آپ پر فخر ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے فواد عالم کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوسری سنچری اسکور کرنے پر فوادعالم کو بہت مبارک ہو
انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کےآخر تک فائٹنگ، اسپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔

ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے
کپتان محمد رضوان نے ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نے برا نہیں کھیلا۔