کراچی میں پانی کی شدید قلت-منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 25ارب55کروڑ روپے کے کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ ( کے فور)سمیت 30ارب74کروڑ مالیت کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی ،کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا،سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا،سی ڈی ڈبلیو پی نے گورننس سے متعلق 13کروڑ37لاکھ 20ہزار روپے مالیت کےینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروجیکٹ کی منظوری دی اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت اور ممتاز تعلیمی پس منظر اور قائدانہ صلاحیت کے حامل نوجوان مردو خواتین کے ساتھ پلاننگ کمیشن کے مختلف سیکشن کے ترقی ، حکمت عملی ،منصوبہ بندی ، نظم و نسق ، پروجیکٹ مینجمنٹ ، توانائی ، عوامی پالیسی کی تشکیل اور ترقیاتی مواصلات جیسے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کر کے ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے اجلاس میں فزیکل پلاننگ کے شعبے سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے،محمد جہانزیب خان نے کہا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے لہذا منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ اس منصوبے میں شامل تمام ایجنسیاں اس منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ لاہور کے “ماڈل ایریاز یو سی 99 ، 100 اور 101 میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی

کے لیے ایک ارب 65کروڑ51لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی ، اجلا س میں تعلیم سے متعلق “وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کے’ تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت 200 تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کی تزئین و آرائش / بحالی کے منصوبے کےلیے 3ارب73کروڑ72لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ، اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے سکولوں کی کلاس رومز کی تعمیر ، انفراسٹرکچر کی مرمت / تزئین و آرائش ، فرشوں کی مرمت ، باؤنڈری وال کی تعمیر ، خاردار تاروں کی فراہمی ، پانی کے ٹینک کی تعمیر وغیرہ شامل ہے