کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ کھیلنے کو دل کررہا ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ اُن کا کھیلنے کو دل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو دستخط ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر شاہدآفریدی نے کہا کہ میں نے کے پی ایل میں کھیلنےکی شرط کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی رکھی ہے۔
شاہدآفریدی نے کہا کہ کشمیرمیں اسپورٹس بلکہ صحت کے شعبے میں بھی کام کرنے کا پلان ہے۔

دوسری جانب چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے 5 جنوری کو میرپور، 6 جنوری کو باغ اور 7 جنوری کو مظفرآباد میں ٹرائل ہوں گے
عارف ملک نے کہا کہ لیگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک ٹیم اور پھر پی ایس ایل میں بھی کھیلیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران بھی فنڈ ریزنگ کا کام کیا جائے گا۔