سجاول میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

سجاول: سجاول میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز بدین روڈ پر وائٹل چائے کی کمپنی سے ملزمان نے ہزاروں روپے کی لوٹ مارکی اور فرار ہوگئے ، جبکہ اس سے قبل چوری ہونے والی موٹرسائکل اور ٹریس شدہ موبائل واپس نہ کرنے پر اے آئی جی سمیت دیگرحکام کو شکایات ارسال کی گئیں ہیں تاہم ان کی واپسی نہ ہوسکی ہے ، نہ ہی موٹرسائکل لفٹرگروپ سامنے آسکاہے ، شہریوں نے گذشتہ روزاحتجاج کرتے ہوئے سجاول میں ایماندارایس پی کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے دوسری جانب سوشل میڈیاکے واٹس ایپ گروپس میں چوری اور منشیات کی شکایات آنے پر ایس پی سجاول الطاف حسین ان تمام لوکل واٹس ایپ گروپس سے لیفٹ ہوگئے ہیں اور ایس پی آفس سجاول سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ منشیات اور جرائم میں اضافہ کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی خلاف کاروائی کی جارہی ہے
——————
سجاول: سجاول میں بجلی کا بحران جاری ہے اور دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشانی کا شکارہیں ،رات کو جرائم میں اضافے ، پانی کی سپلائی متاثرہونے کی شکایات ہیں ،جبکہ دن کو بجلی بندش سے علاقے میں دفتری اموراور برقی کاروبار متاثرہورہاہے ، مقامی صارفین نے حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاجائزہ لیکر اضافی بجلی بندش ختم کی جائے اور رات کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کیاجائے ، تاکہ شہری سکون سے آرام کرسکیں ۔
—————————-
سجاول: سجاول میں سردی کی لہرمیں اضافے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر مختلف امراض وباکی شکل اختیارکرگئے ہیں ، علاقے میں نزلہ زکام کھانسی ،سینے کے امراض اور بخار کی مختلف اقسام پھیل گئی ہیں ، جبکہ شرح اموات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، علاقے میں محکمہ صحت کی نااھلی کی وجہ سے کوروناٹیسٹ کی سہولت ناپیدہونے سے کوروناکی تصدیق مشکل ہورہی ہے تاہم کھانسی ،نزلہ اور سینے کی شدید تکلیف کے متعلق لوگ مقامی طورپر میڈیکل اسٹوروں سے ادویات بغیرنسخہ خرید کراستعمال کررہے ہیں ، دوسری جانب علاقے میں کوروناایس او پیز پر عمل مکمل طورپر بندہے ، نہ ہی ان کا اطلاق دفاترمیں کیاجارہاہے ، جبکہ مارکیٹیں اور ہوٹلیں پوری رات کھلی ہوئی ہیں ، اس ضمن میں سخت حکومتی اقدامات کرکے علاقے میں کوروناٹیسٹنگ بہترکرکے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔