شہزاد رائے کا یہ سال سست کیوں گزر رہا ہے؟

نامور پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ یہ سال اُن کا انتہائی سست کیوں گزر رہا ہے۔

فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورزش مشین ( ٹریڈمل) پر کھڑے، وزرش کرتے دکھائی دے رہے ہیں
انسٹاگرام پرشیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شہزاد رائے نے لکھا کہ ’یار ایک گھنٹہ ٹریڈمل پر بھاگنے کے بعد ٹائم دیکھا تو صرف 20 منٹ ہوئے تھے۔سال 2020 واقعی بہت آہستہ گزر رہا ہے۔‘

شہزاد رائے نے اپنے انسٹاگرا اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے
ایک شازیہ محمود نامی خاتون صارف نے گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صحیح بات ہے بہت آہستہ گیا ہے سال 2020۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل شہزاد رائے نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے آج کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی فلائٹ میں سفر کیا اور جہاز لوگوں سے بالکل کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے لکھا کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے شہزاد رائے اکثر سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہے ہیں