ٹنڈو آدم کے فائر آفیسر ابرار قریشی کے والد اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈرائیور امجد علی لغاری عرف بلو انتقال کرگئے

ٹنڈو آدم کے فائر آفیسر ابرار قریشی کے والد اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈرائیور امجد علی لغاری عرف بلو انتقال کرگئے۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے قائدین کا اظہار تعزیت۔
ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی کے فائر آفیسر محمد ابرار قریشی کے والد اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈرائیور امجد علی لغاری عرف بلو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ابرار قریشی کے والد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جوہر آباد قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جبکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈرائیور امجد علی لغاری عرف بلو کی نماز جنازہ صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ ابرار قریشی کے والد اور فائر ڈرائیور امجد علی لغاری کے انتقال پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ، سیکریٹری اطلاعات دانش قریشی، آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز کے چیئرمین غلام محمد ناز، صدر روشن خان اور جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار شاہ نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جا ری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
0301-2173560
————————-