ہرنائی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے7 جوان شہید


بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ رات دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہرنائی میں فرنٹیئرکور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دہشتگردوں کی تلاش اورگرفتاری کیلیے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدارگلزار، سپاہی فیصل ، عبدالرﺅف ، فقیر محمد ، جمال شامل ہیں