سلمان خان نے سالگرہ کا کیک کس کے ساتھ کاٹا؟

دنیا بھر میں موجود بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے مداحوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انکی سالگرہ ساتھ منائیں۔ لیکن اس بار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک نہ تو گھر والوں اور نہ ہی دوستوں یا ادکاروں کے ساتھ کاٹا۔

بالی وڈ کے دبنگ خان آج 55سال کے ہوگئے ہیں اور اس بار انہوں نے سالگرہ کا کیک اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کاٹا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سالگرہ کا کیک فوٹوگرافرز اور صحافیوں کے ساتھ کاٹا۔ اس موقع پر تمام افراد ان کے فارم ہاؤس پر موجود تھے۔

سلمان خان اس موقع پر انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے فیس ماسک بھی پکڑا ہوا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود ٹیم کے لوگوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

میڈیا کے مطابق یہ وہی فارم ہاؤس ہے جہاں سلمان خان کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رہے تھے اور چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے بھی یہ ان کی پسندیدہ جگہ ہے۔

اس سے قبل سلمان خان نے بھارت میں کورونا وائرس کی بری صورتحال کی وجہ سے لوگوں سے اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی تھی