فاضل جمیلی کی شاندار بیٹنگ۔پریس کلب کا ورلڈ کپ جیت لیا ۔فائنل میں یادگار چھکا ۔

فاضل جمیلی کی شاندار بیٹنگ۔پریس کلب کا ورلڈ کپ جیت لیا ۔فائنل میں یادگار چھکا ۔مخالفین منہ تکتے رہ گئے ۔سازشیں ناکام ۔دلوں پر حکمرانی کرنے والا بازی جیت گیا ۔ایک اور بے مثال اور ناقابل فراموش فتح ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کے تمام امیدوار جیت گئے ۔
فاضل جمیلی جو سارا سال پریس کلب کی بالائی منزل سے بیٹھ کر پریس کلب کے حالات کا بغور جائزہ لیتے رہے ان کا تجزیہ اور حکمت عملی بالکل درست ثابت ہوئی ان کا ایک ایک تیر نشانے پر لگا مخالفین اور سازشی عناصر ایک ایک کرکے ان کے پاؤں میں گرتے چلے گئے اور وہ انتخابات کے میدان جنگ سے سرخرو ہوکر نکلے ۔فتح کی دیوی نے ان کے قدم چومے ۔کامیابی کا سہرا ان کے سر سجا ۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخاب 2021 میں تمام عہدوں پر ڈیموکریٹس پینل کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے۔الیکشن کمیٹی کے سربراہ پروفیسر توصیف احمد نے نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پرفاضل جمیلی نے 607ووٹ۔ نائب صدر کے عہدے پرشازیہ حسن نے 764 ووٹ۔ سیکریٹری کے عہدے پررضوان بھٹی نے 843 ووٹ ۔ جوائنٹ سیکریٹر ی کے عہدے پر ثاقب صغیرنے822ووٹ۔خازن کے عہدے پر وحیدراجپر نے844ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔گورننگ باڈی کی نشستوں پر عبدالعزیز سنگھورو نے822ووٹ عبدالرشید میمن نے717ووٹ ۔عبدالوسیع قریشی نے 746ووٹ۔حامدالرحمن نے 765ووٹ ۔محمدفارق سمیع نے 747ووٹ۔محمد نبیل نے747ووٹ اورسلمان سعادت نے718ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔قبل ازیں انتخاب پر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔پریس کلب کے انتخاب میں دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹیڈ پینل کے درمیان امیدواروں میں مقابلہ تھا۔پریس کلب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں مالی سال 2020کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔


دوسری طرف یونائیٹڈ پینل کی جانب سے


حبیب خان غوری نئے صدر اور محمد قاسم نے سیکرٹری کے عہدے پر پوری اسپرٹ کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیا یونائیٹڈ پینل کی جانب سے الیکشن میں بھرپور شرکت الیکشن2021 کیلئے1493 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1185ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیںکی وجہ سے جمہوری عمل کو چار چاند لگے ۔کراچی پریس کلب کے اراکین نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیا ۔
نتائج کا اعلان ہونے پر سب نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کیا ۔یہی پریس کلب کی سب سے بڑی شان ہے اور شاندار روایت ہے ۔
آخر میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے فاضل جمیلی اور ڈیموکریٹس پینل کے تمام عہدیداروں کو فتح مبارک ۔آنے والے سال میں ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ۔