سیلابی پانی میں ڈوبی کار سے جوڑا زندہ نکل آیا

برطانیہ کے ایک شہر میں سیلابی پانی میں ڈوبی کار سے ایک معمر جوڑے کو زندہ نکال لیا گیا۔
ناروِچ شہر کے قریب ایک علاقے میں سیلابی پانی میں ایک کار دو گھنٹے تک ڈوبی رہی، ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے بعد اس کے اندر سے جوڑے کو زندہ نکال لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو عملہ کار کا شیشہ توڑ رہے ہیں جو کہ 6 فٹ پانی میں بہ مشکل ہی نظر آ رہا تھا، بعد ازاں عملے نے کار میں سے ایک خاتون اور ایک مرد کو نکالا جو زندہ تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ زندہ نکالے گئے جوڑے میں سے ایک کی عمر 70 کے قریب تھی۔