‘وزیراعظم آج چکوال میں 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے’

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے

Jeeveypakistan.com

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں 500 بیڈ کا اسپتال، یونیورسٹی آف چکوال شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس اعوان نے کہا کہ مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے اس کا ثبوت ہیں، پنجاب کے عوام حکومت کی محنت کے ثمرات خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

Courtesy Ary news