کسی مسلمان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے سورتوں کی تلاوتدرود شریف پڑھا جائے اور دعائے مغفرت کی جائے ۔غیر مسلم پاکستانی اپنے مذہب کے مطابق پریکٹس کریں ۔نوٹیفکیشن جاری


کسی مسلمان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی بجائے چار سورتوں کی تلاوت کی جائے ۔غیر مسلم پاکستانی اپنے مذہب کے مطابق پریکٹس کریں ۔نوٹیفکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے 18 دسمبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو اس نے کہا گیا ہے کہ عوام الناس کی اطلاع کے لئے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی مسلمان شخصیت کی یاد میں اگر خراج عقیدت پیش کیا جائے یا کوئی دن منایا جائے تو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اسلام کے اصولوں کے مطابق درج ذیل سورتوں کی تلاوت اور درود شریف پڑھا جائے اور دعائے مغفرت کی جائے جن میں سورۃ الفاتحہ سورۃ الاخلاص درودشریف دعائے مغفرت پڑھی جائے جبکہ ملک میں رہنے والے غیر مسلم افراد اپنے مذہب کے مطابق پریکٹس کریں