نقصان کے ازالے کا منصوبہ ۔ڈی جی رینجرز سندھ کے بعد آئی جی سندھ پولیس بھی جلد الوداع ہو جائیں گے ؟

مزار قائد پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی نعرے بازی کے بعد پولیس رینجرز اور طاقتور اداروں کی اہم شخصیات کے درمیان جو رسا کشی ہوئی اور اس پر جو واقعات آواری ہوٹل میں پیش آئے اور اس کے بعد آئی جی سندھ کے گھر پر جو واقعہ پیش آیا بعد میں پی ٹی ایم کی قیادت نے جو ہنگامی پریس کانفرنس کی اور پھر فلم جلسوں میں کچھ نام آئے ۔اسی طرح وزیراعلی سین اور پھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس میں جو کچھ کہا گیا اور اس کے بعد آرمی چیف اور صوبائی حکومت نے جو انکوائری الگ الگ سطح پر کرائیں ۔ان سب کے نتیجے میں نقصان کے ازالہ کا جو منصوبہ بنا اس کے تحت بعض انٹیلی جنس افسران اور ڈی جی رینجرز کی حدوں سے سبکدوشی عمل میں آئی اور اسی پلان کے تحت یہ تاثر قائم ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد آئی جی سندھ پولیس بھی اپنے عہدے سے الوداع ہو جائیں گے پولیس کے بعض دیگر افسران بھی اسی پلان کے تحت اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد دیگر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ کے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل احمد عمر بخاری کو آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی تقریب میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور نشان کے طور پر روایتی انداز میں سووینئر پیش کیا گیا رینجرز پولیس افسران کا گروپ فوٹو بھی بنا ۔ان افسران نے مسکراتے ہوئے گپ شپ بھی کی لیکن ماسک پہن رکھے تھے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد یقینی نظر آئے ۔