کرسمس، سیوریج کی نکاسی اور فراہمی آب کیلئے خصوصی انتظامات

واٹربورڈ نے جمعہ کو قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر شہر بھر خصوصاًشہر میں قائم چرچ اور مسیحی برادری کے اکثریتی علاقوں میں سیوریج کی نکاسی اور فراہمی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم چرچ اور مسیحی برادری کے اکثریتی علاقوں میں راڈنگ جیٹنگ سیورکلینگ اور ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا ہے، جبکہ واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے مختلف چرچ کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فر اہمی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ جمعہ کو تعطیل کے باوجودواٹربورڈ کی شہر اور شہر سے باہر قائم تنصیبات پر عملہ ڈیوٹی پر حاضر رہے گا اورکراچی کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔