سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی 60 روزہ تعطیلات کے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے دو مہینے کی گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز پچھلے سال 15 مئی کو ہوا تھا اس مرتبہ یکم مئی سے چھٹیاں شروع ہوگئی اور 30جون تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے یکم جولائی سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اسکول اور کالجوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہونگے جبکہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول اور کالج کے اساتذہ سہ پہر 3 بجے تک رکنے کے با بند ہونگے




گزشتہ برس سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں 14 مئی سے 15 جولائی تک ہوئی تھی سندھ میں شدید گرمی کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے اس مرتبہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کی تھی جسے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منظور کرلیا گیا اور اس مرتبہ چھٹیاں یکم میں سے لے کر تیس جون تک ہونگی ۔رمضان المبارک بھی اسی دوران آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں