بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے ایک یوٹیوبر لڑکی سے شادی کرلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لیگ سپن بائولر یوزویندر چاہل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور انھوںنے ایک یوٹیوب کوریو گرافردھناشری سے شادی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور آج دونوں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔شادی کی تقریب بھارتی شہر گرو گرام میں روایتی انداز میں ہوئی جس میں کوریوگرافر
دھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد شریک تھے۔یوزیندرا چاہل بھارت کی جانب سے 54 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹیز انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ا ن کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے