کینیڈا میں پاکستانی خاتون کریمہ بلوچ کی پراسرار موت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کینیڈا میں پاکستانی خاتون کریمہ بلوچ کی پراسرار موت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر احتجاجی اور مذمتی نعرے درج تھے احتجاجی مظاہروں میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک تھی احتجاجی مظاہرے کے


شرکاء نے ماسک پہن کر کرونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے ایس او پی پر عمل درآمد بھی کیا ۔احتجاجی مظاہرین کریمہ بلوچ اور دیگر بلوچ نوجوانوں کی دنیا کے مختلف ملکوں میں پراسرار اموات کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ انصاف کیا جائے ۔

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی