اسرائیل کو تسلیم نہ کر نے کا حکومتی موقف عوام کے دل کی آواز،ضیاء عباس

سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کر نے کے حوالے سے حکومتی موقف عوام کے دل کی آواز ہے،کسی بھی فیصلے سے قبل پار لیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں بہت زیادہ عالمی دبائو کا سامنا ہے مگر پاکستان کو اسے ہر گز قبول نہیں کرنا ہوگا اس سے ملک میں مزیدانتشار جنم لے گا،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو بھارت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا ہوگا۔