FATF پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لیے جاپان سے مدد مانگ لی

حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اپنا نام نکلوانے کے لیے جاپان سے مدد مانگ لی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں دورہ جاپان کے دوران اپنے ہم منصب سے تفصیلی بات چیت کی دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدّباب سے متعلق بھی بات چیت ہوئی 18 جولائی کو ٹوکیو میں اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی مذاکرات ہونگے۔ جاپان کے تین روزہ دورے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیرخارجہ کا سات سال بعد جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے نئے عزم کا اظہار کیا گیا۔




وزیر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف میں جاپان کے اثر اور رسوخ کے پیش نظر جاپانی قیادت سے بات چیت کی گئی جاپانی قیادت کو پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور جاپانی کے عادت سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی بات کی گئی وزیر خارجہ کے مطابق جاپان اپنی صنعت کو دوسرے خطوں میں منتقل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جاپان کو حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں لگائے اس طور پر جاپان بیس کروڑ آبادی سے زائد کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جاپان دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایک بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور ہمارے ہتھیار محفوظ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں