ضرورت 15 سو ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ ہے سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس نہیں دی جارہی، امتیاز شیخ-


سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اس بات پر سخت احتجاج کیا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جوسب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کو اس کی ضروریات کے مطابق گیس نہیں دی جارہی۔وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایوان میں سندھ میں جاری قدرتی گیس کے بحران پر پالیسی بیان دے رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی حکومت پر امتیاز شیخ کی کڑی تنقید پر اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا شروع کردیا۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ 2500سے 2600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں جاتی ہے۔آئین کے مطابق پہلا حق اس صوبہ کا جہاں سے گیس نکلتی ہے۔ لیکن اس کے باجود سندھ کو اس کا جائز حق نہیں دیا جاتا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ ہمارے ضرورت 15 سو ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ ہے۔