فی الحال میرا کسی سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔-شیخ رشید میرے بھائی ہیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہیے جوکہ اُن کے لیے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پراس سے شادی کرلوں گی, لیکن فی الحال میرا کسی سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔چند روز قبل بھی شیخ رشید کی غیر اخلافی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں