حادثات سے بچنے کیلئے ڈیوائس پیش

نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی جانب سے حادثات سے بچنے کے لیے ایک ایسی ڈیوائس پیش کی گئی ہے جو گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے روک سکتی ہے۔
نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ الارم جیسی ڈیوائس موٹر وے پر ہونے والے حادثات کو کافی حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ڈیوائس ڈرائیور اپنے کان پر لگائیں گے اور اس میں سینسر لگے ہوئے ہیں، ڈیوائس اس وقت کسی الارم کی طرح بجے گے جب ڈرائیو کو نیند آئے گی

اس ڈیوائس کی آواز الارم کی آواز کی طرح اونچی ہے تا کہ جیسے ہی ڈرائیور کو نیند آئے تو وہ اس کے بجتے ساتھ فوراً جاگ جائے۔

اس ڈیوائس کی قیمت 750 روپے ہے جسے بہت جلد تمام تر لوگوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔