میری فیملی میری کُل کائنات ہے، نعمان اعجاز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی فیملی کو اپنی کُل کائنات قرار دے دیا۔

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جو فیملی کی محبت کو بیان کرتی نظر آ رہی ہے
مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود ہیں.

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان اعجاز اور اُن کے اہلخانہ نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔‘

اداکار نے اپنے اہلخانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری دُنیا اور میری زندگی ہے۔‘
انسٹاگرام صارفین نعمان اعجاز اور اُن کے اہلخانہ کی تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ’مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے۔‘
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں