خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے خلاف میدان میں کود پڑے

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے سرکردہ رہنما خواجہ آصف بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں کود پڑے ۔خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے قبائلی علاقوں کے جغرافیہ کی تاریخ سے متعلق معلومات کے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا جس طرح جاپان اور جرمنی کی تاریخ اور جغرافیہ سے مکمل ئاواقفیت، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر خواجہ آصف نے وزیراعظم کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے




ان کی معلومات کا مذاق اڑایا۔ یاد رہے جاپان اور جرمنی کو ہمسایہ ملک قرار دینے سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان مختلف سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے نشانے پر ہیں ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس کو دنیا کا نقشہ بھیجنے جبکہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم کی ٹریننگ کرنے کی بات کر چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں