کراچی واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس عمران زیدی ۔۔۔۔۔ڈاکو یا مسیحا ؟

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس عمران زیدی ایک پراسرار مگر سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں کچھ حلقوں کے لئے وہ انتہائی ناپسندیدہ ہیں تو ملازمین کی بڑی تعداد کے لئے وہ انتہائی مہربان مخلص اور ہمدردی رکھنے والے افسر ہیں اس لئے ان کے بارے میں یہ الجھن پائی جاتی ہے کے واٹر بورڈ میں ان کا کردار مثبت ہے یا منفی ؟
جو ملازمین ان کے قریب ہیں اور ان کے معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں ان کے گن گاتے ہیں ان کی خوبیاں بیان کرتے ہیں ان کی اچھائیوں کی تعریف کرتے ہیں مجموعی طور پر ایک مخلص ہمدرد اور وفادار رکھنے والا افسر مانتے ہیں جو مشکل وقت میں اپنے ساتھی ملازمین کی بھرپور مدد کرنے کے لئے متحرک اور فعال نظر آتا ہے ۔

جو حلقے ان سے نالاں ہیں وہ ان کی ذات میں کیڑے نکالتے ہیں ان کی برائیاں کرتے ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ان کے ہر کام میں کرپشن کرتے ہیں اور ان کے بارے میں منفی باتیں کرتے نظر آتے ہیں ۔

گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف اخبارات میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس عمران زیدی کے حوالے سے کافی متضاد خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں کچھ خبروں میں انہیں واٹر بورڈ کا ایک ولن بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور ان کی حیثیت سب سے بڑے ڈاکو کی بتائی جاتی ہے ان سے زیادہ کرپٹ اور بے ایمان شخص نہیں ہو سکتا ایسا بتایا جاتا ہے ۔
دوسری طرف ان کی اچھی کارکردگی اور پر بورڈ کے لیے اٹھائے جانے والے نمایاں اقدامات کی تعریف پر مبنی خبریں بھی شائع ہو رہی ہے جن میں بتایا جاتا ہے کہ کرونا کے باوجود واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس نے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ۔ورنہ واٹر بورڈ کی مالی مشکلات کا سبب کو اندازہ ہے اور تنخواہ اور پینشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا کلینڈر پارلیمنٹ کا ہی کام ہوتا ہے اور یہ کام ڈائریکٹر فنانس کی حیثیت سے عمران زیدی رہے ہیں کچھ اخبارات میں ڈیفینس کی حیثیت سے عمران زیدی کو انتہائی مخلص اور دیانتدار افسر بتایا گیا ہے اور ان کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے ہی واٹربورڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ واٹربورڈ کے لئے قابل فخر انسان ہیں اس لئے ملازمین کی بڑی تعداد ان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتی ہے ۔


غیر جانب دار لوگوں سے بات کر رہے ہیں تو ان کے لیے عمران دیکور اسرار اور سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں وہ امیتابھ بچن کی ایک فلم کا حوالہ بھی دیتے ہیں کہ پتہ نہیں یہ شخص ڈاکو ہے یا مسیحا لیکن اس کی موجودگی اور اس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اس شخص نے اپنی اہمیت ثابت کی ہے ہر دور میں اس کی اہمیت مسلمہ رہی ہے اور یہ سب کچھ کوئی بھی شخص صرف اپنی ذہانت صلاحیت اور کارکردگی کے بل بوتے پر ہی کر سکتا ہے لیکن یابدی انسان کا ذاتی فعل ہے لیکن عمران زیدی لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے ادارے کی ترقی کے لئے دن رات کام بھی کرتا ہے اس لیے اس کی اچھی باتوں کو سامنے رکھنا چاہیے اور ہم سب انسان خطا کے پتلے ہیں ۔