پی ٹی آئی رہنما نے شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر خلع کا کیس دائر کر دیا

: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر خلع کا کیس دائر کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہی کرپشن فری پاکستان ہے،کرپٹ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا شروع سے ہی ایک موقف رہا ہے کہ وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے انہوں نے 22 سال تک جدوجہد کی۔اور احتساب کے نام پر ہی پاکستان کی عوام سے ووٹ حاصل کیے۔عمران خان حکومت میں آنے کے بعد دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ملک کو لوٹنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔ کرپشن فری پاکستان پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کو کرپشن کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔


۔وزیراعظم کے وژن سے ہی متاثر ہو کر پی ٹی آئی خاتون صوبائی اسمبلی کا ایک اہم اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈیم ساجدہ کے شوہر نوید سیلانی کے ساتھ کرپشن کی وجہ سے اندرونی اختلافات سامنے آ گئے۔ایم پی اے میڈم ساجدہ نے طلاق کے لیے عدالت میں خلع کیس دائر کر دیا۔مقامی عدالت نے ان کے شوہر نوید سیلانی کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
ساجدہ نوید کے مطابق شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے مجبور ہو کر خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہی کرپشن فری پاکستان ہے۔ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈیم ساجدہ نے اپنے سابق خاوند یوسف سے طلاق لے کر چیف آفیسر دیپالپور نوید سیلانی سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے عدالت میں خلع کے لیے کیس دائر کر دیا۔