عدنان صدیقی کیلئے 2020 بہترین سال کیسے؟

رواں سال جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سب ہی کیلئے ایک ناقابلِ فراموش سال رہا ہے وہیں عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اُن کیلئے رواں سال بہترین سال رہا۔

سال 2020 کے اختتام سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رواں سال کی کچھ اچھی باتیں شیئر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیوں 2020 ان کی نظر میں بہترین سال ہے
انہوں نے کہا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے ’لاک ڈاؤن‘ نافذ ہونے سے انہیں مصروفیت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور انہوں نے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا اس لیے یہ برس میری زندگی کا بہترین برس ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ جلد سال 2020 ماضی کا حصہ بن جائے گا، یہ سال ان کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کی زندگیوں کے لیے اہم سبق چھوڑ گیا ہے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ لاک ڈاؤن تو اللہ کی ہی طرف سے تھا لیکن اس کی وجہ سے انہیں سونے، کتابیں پڑھنے، شاعری لکھنے، موسیقی سننے اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملا۔

اداکار نے 2020 کی منفی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے مثبت پہلوؤں پر بات کی اور کہا کہ اس سال مجھ سمیت ہر کسی نے کچھ ایسے کام کیے ہیں کو لاک ڈاؤن کے بغیر ممکن نہیں تھے۔