پاکستان ٹیم ہملٹن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ ہملٹن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچ گیا۔

گرین شرٹس نیپئیر میں آج مکمل آرام کریں گے اور کل کیویز کے خلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے دونوں میچ میں پاکستان کو باآسانی ہرایا کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔