وقف املاک بل کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔تحریک تحفظ مساجدومدارس کااعلان

وقف املاک بل کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔تحریک تحفظ مساجدومدارس کااعلان
،وقف املاک بل کے خلاف آل پارٹیزتحفظ مدارس کانفرنس 31دسمبرکواسلام آبادمیں منعقدہوگی
ملک کے جیدعلماء کرام ،مشائخ اوراتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے قائدین سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا ،مولانانذفاروقی ،مولاناظہوراحمدعلوی ،مفتی اقبال نعیمی ،حافظ مقصود احمد،مولاناولی اللہ شاہ بخاری ،قاری عبدالکریم ودیگرکااجلاس سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد( 20/12/2020)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے اعلان کیاہے کہ وقف املاک بل کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت بین الاقوامی دبائو پرمساجدومدارس کے خلاف اقدامات کررہی ہے ،وقف املاک بل کے خلاف آل پارٹیزتحفظ مدارس کانفرنس 31دسمبرکواسلام آبادمیں منعقدہوگی جس میں اتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے سر براہ مفتی منیب الرحمن ،وفاق االمدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مفتی محمدتقی عثمانی ،قاری حنیف جالندھری ،رابطة المدارس پاکستان کے مولاناعبدالمالک ،وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹرساجدمیرسمیت ملک کی اہم مذہبی قائدین ،وکلاء رہنمائ،مشائخ وگدی نشین خطاب کریں گے اورمتفقہ لائحہ کااعلان کریں گے تحریک تحفظ مساجدومدارس کااجلاس جامعہ معارف القرآن جی نائن تھری زیرسرپرستی مولانانذیرفاروقی منعقدہوااجلاس میں تحریک تحفظ مساجدومدارس کے امیرووفاق المدارس اسلام آبادکے مسئول مولاناظہوراحمدعلوی ،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے سیکرٹری جنرل اورتنظیم المدارس کے رہنماء مفتی اقبال نعیمی ،وفاق المدارس السلفیہ کی طرف سے حافظ مقصوداحمد،رابطة المدارس کے مولاناشاہ ولی اللہ بخاری ،قاضی اسرائیل ،مفتی عبدالسلام ،مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی محمدعبداللہ ،قاری عبدالکریم ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولاناحمداللہ،مفتی اویس عزیز ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ وقف املاک بل کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا یہ غیرشرعی بل ہے اورنظریہ پاکستان سے متصادم بل ہے یہ بل بین الاقوامی طاقتوں کوخوش کرنے کے لیے لایاگیاہے حکومت یہ بل فوری واپس لے ورنہ ہم ملک گیرتحریک چلائیں گے اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ملک کے تمام مسالک کے جیدعلماء کرام پرمشتمل آل پارٹیزکانفرنس تحفظ مدارس کانفرنس 31دسمبرکواسلام آبادمیں طلب کی ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں اوروفودی بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں جوملک کے تمام علماء کرام سے رابطہ کرکے انہیں اعتمادمیں لیں گے ۔تحریک تحفظ مساجدومدارس کے رہنمائوں نے کہاکہ حکومت جان بوجھ کرحالات خراب کررہی ہے اورایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ جس سے یہ تاثردیاجارہاہے کہ دینی قوتوں اورمدارس کومشتعل کیاجائے طے شدہ امورکوچھیڑاجائے حکومت ہوش کے ناخن لے اورمشرف کی پالیسیوں کااعادہ نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ کروناکی آڑمیں مدارس کوبندکرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔