سندھ ہائیکورٹ، سابق PIA سربراہ کو ہراساں کرنے پر FIA حکام طلب

سندھ ہائی کورٹ نے اے 310 ائیر کرافٹس کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات پر سابق ایم ڈی پی آئی اے ندیم یوسف زئی کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹرز ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہدایت دی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اپنے ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز دونوں افسران کی حاضری عدالت میں یقینی بنائیں اور بتایا جائے اگر تحقیقات ہو رہی ہیں تو کہاں تک پہنچیں؟ ۔ قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے مجھے ہراساں کر رہی ہے ایف آئی اے 2011-12 میں اے 310 کی خریداری کی تحقیقات کر رہا ہے کہا جا رہا ہے طیارے گراؤنڈ کرنے میں بھی میرا کردار ہے