پاک ایران بین الاقوامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح گبد ریمدان میں کردیا گیا

پاک ایران بین الاقوامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح گبد ریمدان میں کردیا گیا

پاک ایران بین الاقوامی سرحد عبور کی افتتاحی ایران کے علاقے ریمدان میں منقعد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار ، زبیدہ جلال اور ایران کے وزیربرائے مواصلاتی امور محمد اسلمی کی شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا کہنا تھا میرجویہ – تفتان کے بعد ، پاکستان اور ایران کے مابین گبد – ریمدان بارڈر کراسنگ پوائنٹ ، دوسرا بین الاقوامی سرحد عبور ہوگا۔ بارڈر کراسنگ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کا معاون ثابت ہوگا اس سے لوگوں کی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی سہولت دستیاب ہوگی اُن کا کہنا تھا کہ خطے کے لوگوں سے ترقی کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا ہونے جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس کے بعد اضافی کراسنگ پوائنٹس کھولیں جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی باڑ لگنے کی وجہ سے سلامتی کی بہتر صورتحال کے ساتھ ساتھ ، اس اقدام سے دونوں ریاستوں کے مابین مختلف علاقوں میں وسیع تر تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں فریقین نے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بارڈر مارکیٹ کھولنے کے پر اتفاق کیا ہے تقریب میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان کے علاوہ ، ایران میں پاکستان کے سفیر احمد علی محباتی ، کونسل جنرل رحیم حیات قریشی ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر) کبیر زرکون سمیت دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔