منڈی بہاؤالدین، بنک میں ایک کروڑ کی ڈکیتی، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

شہر کے مرکز میں واقع غلہ منڈی میں بنک کے باہر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا سکیورٹی گارڈز بنک سے رقم لیکر کیش وین کیطرف جارہے تھے کہ ملحقہ گلی سے آئے 4 ڈاکوؤں نے تھیلا چھین لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز بنک سے ایک کروڑ روپے لے کر کیش وین کی طرف جارہے تھے کہ بنک سے باہر نکلتے ہی ملحقہ گلی میں چار مسلح ڈاکوؤں نے رقم کا تھیلا چھین لیا جس پر سیکیورٹی گارڈز غلام رسول اور محمد عارف نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ محمد عارف شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان ایک کروڑ روپے لے کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ریسکیو عملہ نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور ڈی پی او سید علی رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،سٹی پولیس نے

چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں واردات کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں