نیوز ایکشن کمیٹی کا جیو نیوزسمیت دیگر ٹی وی چینلز اور اخبارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

میڈیا مالکان ورکرز کو فوری تنخواہ جاری کریں، نیوزایکشن کمیٹی کا مطالبہ
صحافتی تنظیمیں موجودہ بحران میں اپنا کردار اداکریں، کنونئیرنیوز ایکشن کمیٹی

کراچی – جیونیوزسمیت مختلف میڈیا ہاؤسز میں ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیوز ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے گزشتہ روز نیوز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ میڈیا بحران پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس کے حل کے لیے ملک بھرکے صحافیوں سے تجاویز لی گئیں اس موقع پر نیوز ایکشن کمیٹی کےکنونئیر عمیر علی انجم نے کہا کہ میڈیا مالکان کی آپس کی گٹھ جوڑ کے سبب یہ مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے.




جو مناسب عمل نہیں اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کو نکالنے کاسلسلہ نہ رکااورتنخواہیں وقت پرادانہیں کی گئیں تومیڈیاہاوٴسزاوراخبارات وچینلزمالکان کے گھروں کے باہر احتجاج کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں