علی ظفر کے ریپ ٹیزر ’بھائی حاضر ہے‘ نے دھوم مچادی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار علی ظفر کے نئے ریپ ٹیزر ’بھائی حاضر ہے‘ نے دھوم مچادی۔

چند روز قبل گلوکار علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ ایک سندھی گیت ’الے‘ جاری کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا کہ یوٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں آگیا تھا۔

اب علی ظفر نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے اور ان کے چاہنے والوں کو علی ظفر کے ریپ کا انتظار ہے۔
علی ظفر نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے جو اُن کےنئے آنے والے ریپ ’بھائی حاضر ہے‘ کا ٹیزر ہے۔

اس ٹیزر میں گلوکار علی ظفر کا بالکل منفرد انداز دیکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اس بار ریپ کا انتخاب کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ریپ ترانے کا ٹیزر شیئر کرنے ساتھ ساتھ بتایا ہے کہ یہ جلد پیش کیا جائے گا۔