فضا خاور کی مایوں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی اپنی چھوٹی بہن کی مایوں پر جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی نیمل خاور نے چند گھنٹے قبل ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

xADVERTISEMENT

Ad

مذکورہ تصویریں فضا خاور کی مایوں کی تقریب کی ہیں جن میں وہ بہت دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ نیمل خاور نے پیلے رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویریں بہنوں کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

نیمل خاور کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام

اُنہوں نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کی چھوٹی بہن اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں شامل ہو رہی ہو تو دیکھ کر کچھ ایسا ہی جذباتی محسوس ہوتا ہے۔‘

نیمل خاور نے اس خوشی کے موقع پر اپنی چھوٹی بہن کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری بہن کو اس نئے اور خوشیوں سے بھرے سفر کے آغاز کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔‘


نیمل میرے لیے اللّٰہ کابہترین تحفہ ہے، حمزہ علی عباسی

سابقہ اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ کو صارفین اس قدر پسند کر رہے ہیں کہ صرف 8 گھنٹوں میں اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کا نکاح گزشتہ دنوں ہوا تھا جبکہ اب اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔


حمزہ کا نیمل سے محبت کا اظہار

واضح رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں نیمل خاور میزبان حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

بعد ازاں معروف جوڑی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے محمد مصطفی عباسی کی پیدائش ہوئی، حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا

https://jang.com.pk/news/860451