اسٹیٹ ایجنٹ نے نوٹوں کی گڈی اڑا کر گلے پر چھری پھیر لی

کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ نے نوٹوں کی گڈی اڑا کر گلے پر چھری پھیر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے وٹوں کی گڈی اڑا کر گلے پر چھری پھیر لی ۔ کراچی پریس کلب کے باہر اسٹیٹ ایجنٹ نے نوٹوں کی گڈی اڑانے کے بعد گلے پر چھری پھیری، پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے زخمی شخص کا کسی سے رقم کا تنازع تھا۔
پولیس نے بتایاکہ خودکشی کی کوشش کرنے والے اسٹیٹ ایجنٹ کی شناخت 55 سالہ عمرو لدبابو کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ا س کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے،طبیعت میں بہتری کے لیے اس کا بیان ریکارڈ کرکے واقعے کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا کے دوران کاروبار میں نقصان اور قرضوں کی ادائیگی سے پریشان تاجر نے خودکشی کرلی تھی۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کورونا کے دوران کاروبار میں نقصان اور قرضوں سے پریشان تاجر نے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا، تاجر نے مرنے سے پہلے ایک آڈیو پیغام میں اپنی خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” دل برداشتہ ہوں، میرے لیے کسی نے بہت مسائل پیدا کردیے ہیں، میرے بیوی بچے بھوکیں نہ مریں بس یہ دیکھ لینا۔
میری 7 سے 8 انشورنس پالیسیاں بھی ہیں، لوگوں سے پیسے لینے ہیں اور دینے بھی ہیں سب سے میری طرف سے معافی مانگ لینا۔ ذرائع کے مطابق آڈیو بیان میں تاجر کا مزید کہنا تھا کہ “میں نے کسی کو کچھ کہہ دیا ہو تو اس پر معافی مانگتا ہوں، میں بہت دلبرداشتہ ہوگیا ہوں، میرے لیے جس نے مسائل بھی پیدا کیے اللہ اس کا بھی بھلا کرے”۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاجر نے مارکیٹ سے 70 کروڑ روپے کا قرضہ لیا ہوا تھا جس کی ادائیگی کو لے کر وہ پریشان تھا، تاجر کو کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار میں نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے باعث وہ قرضے میں ڈوب گیا تھا-
————————————

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-12-18/news-2678391.html