سید ابن حسن نقوی ولد شہید سید علی حسن نقوی کی مجلس سوئم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتاز سماجی شخصیت اور نیشنل بینک کے ترجمان سید ابن حسن نقوی ولد شہید سید علی حسن نقوی کی مجلس سوئم ہفتہ 19 دسمبر 2020 ء کو 2:30 بجے دن امام بارگاہ شہدائے کربلا بلاک 20 انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر3:30 بجے قرآن خوانی، مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے، حدیث کسا سید عمران حیدر بیان کریں گے، مسلم مہدوی و برادران سوزخوانی جبکہ سلام رضا نقوی، سید حیدر علی زیدی، سید عامر علی زیدی، شبیر حسین پیش کریں گے۔ مجلس عزا سے حجة الاسلام و المسلمین مولانا سید جواد حسین عابدی خطاب کریں گے جبکہ احمد رضا ناصری نوحہ خوانی کریں گے۔ عزاداروں اور سید ابن حسن کے احباب سے ایس او پیز کے تحت مجلس عزاء میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے، بعد از مجلس عزاء نذر مولانا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سید ابن حسن جمعرات کو مختصر علالت کے بعد مقامی اسپتال میں وفات پا گئے تھے۔