چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کوخود مانیٹر کروں گا اس ضمن میں لیاری میں اپنا کیمپ آفس قائم کردیا ہے

کراچی۔ صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کاگڑھ اور مضبوط قلعہ ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کوخود مانیٹر کروں گا اس ضمن میں لیاری میں اپنا کیمپ آفس قائم کردیا ہے یہاں کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری زونل آفس میں کی تزین وآرائش کے کام مکمل ہونے کے بعد اس کے افتتاح کے موقع پر کیا پیپلز پارٹی کے رہنماء جاوید ناگوری، نجمی عالم، خلیل ہوت، ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹرساؤتھ ارشاد علی سوڈھر، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کاکہنا تھا کہ سیوریج اور پینے کے پانی سمیت لیاری کے دیگرمسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے تدراک کیلئے پوری یکسوئی کے ساتھ مصروف عمل ہیں لیاری میں انفراسٹرکچر کوبہتر بنانے سمیت سڑکوں کی تعمیر، صحت و صفائی کے نظام اور ڈرینج سسٹم کواپ گریڈ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے آراوپلانٹس کوفعال بنائیں گے جبکہ نکاسی آب کے مسئلے کے حل کیلئے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت دے دی گئیں ہیں سید ناصر حسین شاہ کامزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہی لیاری میں کام کیا ہے روزگاربھی ہماری پارٹی ہی دیتی ہے نئی نوکریاں دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں چند ماہ میں ایک ہزار سے زائد تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا ہے لیاری میں غیرقانونی طور پر تعمیر عمارتوں کے خلاف ایکشن ہواہے مزید بھی کررہے ہیں بلڈرز مافیا اورغیرقانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی لیاری میں کھیلوں کا فروغ اور ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے لیاری میں فٹبال، باکسنگ، کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں جوکہ نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں سے بچنے میں معاون ثابت ہونگی