کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ OXFORD یونیورسٹی میں داخلہ لینے والوں کو ابو پھوپھو انکل کی لوٹ مار نظر نہیں آتی ۔ فردوس عاشق اعوان کا بلاول کو کرارا جواب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم پر کیے گئے طنز کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان میدان میں آگئیں اور انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹویٹ کے ذریعے کرارا جواب دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ OXFORD یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو پھوپھو انکل کی لوٹ مار نظر نہیں آتی ۔ یہ بات انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹویٹ کے جواب میں کہی جس میں بلاول نے کہا تھا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے ہمارے وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے بلاول کا مزید کہنا تھا کہ جب آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر داخلہ دے گی تو ایسا ہی ہوگا۔ بلاول کے اس ٹویٹ کے جواب میں فردوس عاشق وان میدان میں آئیں اور انہوں نے اپنی پارٹی اور وزیراعظم کے دفاع میں بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیا۔




اسی سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ڈویژن کے صدر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی میدان میں کود پڑے اور فردوس عاشق عوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بولے کہ عمران خان کے احمقانہ بیان کے دفاع کے بجائے وہ ذرا اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر توجہ دیں عمران خان کے درباری آج اسی طرح غلط بیان کا دفاع کر رہے ہیں جیسے ماضی میں ایم کیو ایم والے کیا کرتے تھے عمران خان کے مشیر وزیراعظم کے کچھ بولنے سے قبل پرچی پکڑایا کریں عمران خان کی عام معلومات اس قابل نہیں کہ وہ عالمی فورمز پر بات کر سکیں عمران خان نے واضح طور پر جرمنی اور جاپان کی سرحد کو مشترکہ قرار دیا جب کہ جرمنی جاپان دو مختلف براعظموں میں ہزاروں میل کے فاصلے پر واقع ہیں سعید غنی نے مزید کہا کہ تہران میں بیٹھ کر جوگرافیا کی مٹی پلید کر کے عمران خان نے پوری قوم کو شرمندہ کر دیا اسپورٹس کوٹھے پر آکسفورڈ میں داخلہ لینے والے عمران خان ملک کو بد نام کر رہے ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں