گورنرسندھ عمران اسماعیل سے علما کرام کے 15 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی – گورنرسندھ عمران اسماعیل سے مفتی محمد نعیم کی سربراہی میں علما ءکرام کے 15 رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ملاقات میں علما کرام نے وزیر اعظم کا انڈیا کو دیئے گئے جواب کا خیر مقدم کرتے ہوئے ولی عہد کے بے مثال استقبال پر خراج تحسین پیش کیا ۔مفتی نعیم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت محنت سے کام کر رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے ، آج قومی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے، خاص طور پرسعودیہ میں قید مزدوروں کی رہائی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا آواز اٹھاناقابل تحسین ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ علما اور مدارس کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنا ہوگاکیونکہ پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے میں علما کا اہم کردارہوگا۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام میں علما کرام نے نا قابل فراموش کردار ادا کیا ہے کیونکہ علما کرام امن و آتشی کا بھرپور پیغام دیتے ہیں ، حکومت علما کرام کے ساتھ مل کر سماجی و فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بناسکتی ہے ، علما کرام معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے ۔ ملاقات میں مفتی نعیم نے گورنرسندھ سے درخواست کی کہ وہ جامعہ بنوریہ اور جامعہ رشیدیہ کا بھی دورہ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں