فائزر کی کورونا ویکسین لگانے سے برطانیہ کے بعد امریکی شہری بھی الرجی کا شکار


کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں کورونا سے بچاؤ کیلئے فائزر کی ویکسین کی منظوری دی گئی ہے لیکن اس ویکسین کے لگانے سے شدید الرجی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے الاسکا میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار کو فائزر کی کورونا ویکسین لگائی گئی جس کا ری ایکشن ہوگیا اور طبی شعبے کا یہ اہلکار الرجی کا شکار ہوگیا۔طبی ذرائع کے مطابق اس متاثرہ اہلکار کو بدھ کو اسپتال داخل کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے برطانیہ میں بھی دو شہریوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کے بعد الرجی ہوگئی تھی
——jang——-https://jang.com.pk/news/859406?_ga=2.35216545.1893215402.1608185832-1947270076.1608185832