Toyota Indus Motor Company ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے کرولا Corolla اور مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 64 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے تک کیا گیا ہے
گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں جن کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا

کرولا ایکس ایل آئی Corolla XLIکی قیمت اب 20 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی Corolla XLI A2کو اگر پہلے 21 لاکھ 19 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 84 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
کرولا جی ایل آئیCorolla XLI GLI اب 22 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
کرولا جی ایل آئی اے ٹیCorolla GLI A2 کی قیمت پہلے 23 لاکھ 74 ہزار روپے تھی جو اب 65 ہزار کے اضافے سے 24 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کرولا الٹسCorolla Altis  1.6 کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 25 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 26 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
کرولا الٹسCorolla Altis  1.8 ایم ٹی کے لیے اب 29 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی بجائے 30 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
کرولا الٹس Corolla Altis 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 30 لاکھ 95 ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 32 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر  Corolla Grande MTSRکی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 31 لاکھ 50 ہزار 400 روپے کی بجائے 32 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر Corolla Grande CVTSRبھی ایک لاکھ 10 ہزار روپے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 34 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس Single Cab Deckless X2 Hilux 2×4کی قیمت 27 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 29 لاکھ
94 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 30 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 4 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔
ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 41 لاکھ 99 ہزار سے چھلانگ کر 43 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 45 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھا کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ریوو جی 2.8 کی قیمت 48 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 50 لاکھ 89 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 52 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 54 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 55 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگی۔
فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 70 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 72 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
فورچنر4×4 ڈیزل اب 75 لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی بجائے 78 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں