پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن نے شہدا اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کیں

پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن نے شہدا اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کیں

کراچی ( پ ر) پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کی جانب سے اے پی ایس شہدا کی یاد میں کراچی پریس کلب کے باہر شمعیں اور دئیے روشن کی گئے۔ اس دوران دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیوں پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکا نے اے پی ایس شہدا کی یاد میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر محمد نعیم، انفارمیشن سیکریٹری مسکان بلوچ، صدر لیبرونگ کراچی ڈویژن اختیار، فرخ رشید، محمد دانش، مہک سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ پاک افواج کی قربانیوں لازوال ہیں۔ انہی قربانیوں کی وجہ سے آج دہشت گردی سے قوم کو نجات ملی ہے۔ امن و امان کی بہترین صورتحال کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آرہی ہے۔

Caption

کراچی: اے پی ایس شہدا کی یاد میں کراچی پریس کلب کے باہر ڈویژنل صدر پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن ڈاکٹر محمد نعیم، مسکان بلوچ، اختیار، فرخ رشید، محمد دانش، مہک سلطان اور دیگر شمعیں اور دئیے روشن کر رہے ہیں۔