حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ عوامی حمایت کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کی سہہ پہر لاہور میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

جنوبی پنجاب کے رہنماؤں بیرسٹر سردار امام بخش قیصرانی سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سابق وزیر اعلی سردار دوست محمد خان کھوسہ کی سر پرستی اور قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک نئی طاقت بن کر اُبھر رہی ہے جس سے حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ملتان کے پی ڈی ایم جلسے میں سب سے بڑی ریلی ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے سردار دوست کھوسہ کی قیادت میں شریک ہوئی پیپلز پارٹی کے کارکنان بلا خوف و خطر پارٹی کے پرچم کی سر بلندی کیلئے سربکف ہیں۔ بیرسٹر امام بخش قیصرانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سردار دوست محمد کھوسہ اور اپنی طرف سے تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان آنے کی دعوت دی جسے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبول کیا ہے