عوامی سہولت اور آسانی کا فروغ ہی درحقیقیت حکومت سندھ کا اولین مشن اور مقصد ہے جس پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔-ناصر حسین شاہ


تمام ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز تر بنائی جائے، ناصر حسین شاہ
ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی عوامی سہولت کے منصوبے جلد مکمل کرے، نجم احمد شاہ*

کراچی(16 دسمبر 2020)
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت صوبے میں تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری بلدیات ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ نجم احمد شاہ، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنکل لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت اہم افسران نے شرکت کی۔

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈی اے کی جانب سے عوامی بہبود کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں جن پر کام جاری ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوامی سہولت اور آسانی کا فروغ ہی درحقیقیت حکومت سندھ کا اولین مشن اور مقصد ہے جس پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غیر ضروری تاخیر اور کاہلی کے رجحان کو یکسر ختم کرکے تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ نے وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوامی سہولت کی خاطر متعارف کئے گئے تمام تعمیراتی منصوبے درحقیقیت بروقت تکمیل سے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک منافع بخش اور قابل تقلید ادارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر لانچ ہونے والے ہر پراجیکٹ کو مقررہ تاریخ پر مکمل کیا جائے اور کوئی بھی شخص جس نے مختلف پراجیکٹس اپنی انویسمنٹ کررکھی ہے وہ نہ صرف سیر حاصل منافع حاصل کرے بلکہ مکمل طور پر قانونی تقاضوں کی تکمیل بھی ہوسکے۔


وزیر بلدیات سندھ نے اختتامی کلمات میں کہا کہ جب تک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ہر منصوبہ مکمل طور پر منافع بخش اور عوامی سطح پر کامیاب ثابت نہیں ہوتا تب تک حقیقی کامیابی کا حصول نا ممکن ہے اور حکومت سندھ ہر صورت اپنے تمام اداروں اور پراجیکٹس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے ہر یقین رکھتی ہے۔