بلدیہ وسطی اور بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ وسطی اور کورنگی کے ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں بحال کی جائیں۔ ملازمین کے وفود سے بات چیت

سجن یونین(سی بی اے)
بلدیہ عظمیٰ کراچی (رجسٹر ڈ)
15/12/2020
(پریس ریلیز)
بلدیہ وسطی اور بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ وسطی اور کورنگی کے ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں بحال کی جائیں۔ ملازمین کے وفود سے بات چیت۔
سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی اور بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز اور انتظامیہ ملازمین کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ افسران کی آپس کی چپقلش کا نشانہ ملازمین کو نہ بنایا جائے۔ ملازمین کی بار بار اسکروٹنی سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں اور ذہنی دباؤ کا شکار ملازم تنخواہوں کی بندش کے دوران کوئی بھی سخت قدم اٹھاسکتے ہیں جس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمینوں سے بھرتی کے سلسلے میں انکوائری کرنے کی بجائے ملازمین کو پریشان کیا جارہا ہے۔ حکومت سندھ کے لوکل گورنمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن پر بھی عملدرآمد کرنے کی بجائے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز حکومت سندھ کو بھی الجھاکر ملازمین کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی کے دو علیحدہ علیحدہ وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی بندش کا فوری نوٹس لے کر تنخواہیں ادا کروائیں اور ریونیو افسران کی جگہ SCUG اور کونسل افسران کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کریں۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
0301-2173560